ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : ٹینکر سے خارج ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ گیس - عوام میں پھیلا خوف و ہراس - فائر بریگیڈ اور پولیس نے کیا حالات پر قابو

اُڈپی : ٹینکر سے خارج ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ گیس - عوام میں پھیلا خوف و ہراس - فائر بریگیڈ اور پولیس نے کیا حالات پر قابو

Fri, 08 Jul 2022 18:39:03    S.O. News Service

اُڈپی،8 ؍جولائی (ایس او نیوز) کاوپ نیشنل ہائی وے 66  سے گزرتے ہوئے ٹینکر سے اچانک کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کا اخراج شروع ہونے سے عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جس سے تھوڑی دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کاربن ڈائی آکسائڈ گیس بھرا ہوا ٹینکر  اڈپی سے منگلورو کی طرف جا رہا تھا ۔ صبح تقریباً 11 بجے  پنگالہ کے قریب اچانک اس کا سیفٹی پِن نکل گیا اور بڑی تیزی سے گیس خارج ہونے لگی ۔ اس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ مگر فائر بریگیڈ عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پا لیا ۔ اس طرح کوئی بڑا المیہ پیش آنے سے رہ گیا ۔ اس کے علاوہ  جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس  نے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی کارروائی انجام دی ۔ 


Share: